اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 306.33 قیمت فروخت : 306.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 363.91 قیمت فروخت : 364.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.72 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 318200 دس گرام : 272800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 291681 دس گرام : 250065
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3570 دس گرام : 3064
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کی 6 ماہ میں صرف 4 بار بچوں سے بات کرائی گئی: علیمہ خان

18 Mar 2025
18 Mar 2025

(لاہور نیوز) ہمشیرہ عمران خان نے کہا کہ بانی نے بتایا پچھلے 6 ماہ میں صرف 4 بار بچوں سے بات کرائی گئی۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جیل مینول کے مطابق بشریٰ بی بی کی خاندان سے آدھے گھنٹے کی ملاقات جبکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی آدھا گھنٹے ہونی چاہیے۔

انہوں  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  نے بتایا ان کو 6 دن سے اخبار نہیں دیا جارہا اور ٹی وی بند ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ میری اجازت کے بغیر پارٹی والے اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا پچھلے 6 ماہ میں صرف 4 بار بچوں سے بات کرائی گئی، کئی ماہ سے بانی کے پرسنل ڈاکٹرز سے چیک اپ نہیں کرایا جارہا ، یہ انہیں ہر طریقے سے تنگ کر رہے ہیں، ہم نے بتایا کہ آپ کے کیسز پرتاخیر ہورہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا یہ جو مرضی کرلیں ملک کی آزادی، ظلم کے خلاف، قانون کی پاسداری کیلئے کھڑا ہوں، اگرسب کچھ کرنے سے ٹوٹ جاؤں گا تو ان کی غلط فہمی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے