
18 Mar 2025
(لاہور نیوز) لاہور میں فن لینڈ بنانے کا منصوبہ تعطل کا شکار ہو گیا۔
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی مبینہ ناقص منصوبہ بندی دیکھنے میں آئی، جولائی 2024 میں منظوری کے باوجود فن لینڈ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا، جیلانی پارک میں پرانے جھولے بند، شہری سستی تفریح سے محروم ہیں۔
فن لینڈ بنانے کی منظوری کے بعد بھی عملی اقدامات نہ ہو سکے، جیلانی پارک اور گریٹر اقبال پارک میں تفریحی سہولیات کے وعدے وفا نہ ہو سکے۔