اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 306.33 قیمت فروخت : 306.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 363.91 قیمت فروخت : 364.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.72 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 318200 دس گرام : 272800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 291681 دس گرام : 250065
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3570 دس گرام : 3064
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کیلئے مدعو کردہ رہنماؤں کی فہرست سامنے آگئی

18 Mar 2025
18 Mar 2025

(لاہور نیوز) قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کیلئے مدعو کردہ رہنماؤں کی فہرست سامنے آگئی۔

واضح رہے کہ ملکی سکیورٹی صورتحال پر پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجودہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ پارلیمانی رہنماؤں کو ملکی داخلی اور خارجی امور پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز میں تیز لانے سے متعلق فیصلے متوقع ہیں۔

اس حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کیلئے مدعو کردہ رہنماؤں کی فہرست سامنے آگئی، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت 122 ارکان شریک ہوں گے، فہرست کے علاوہ کوئی بھی شخص غیر متعلقہ قرار دیا جائے گا، اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی شریک ہوں گے۔

فہرست میں مولانا فضل الرحمان، عمر ایوب، مولانا عبدالغفور حیدری، صاحبزادہ حامد رضا، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر راجا ناصر عباس، محمود اچکزئی، اختر مینگل، اسد قیصر اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔

ایمل ولی خان، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شریک ہوں گے، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت بھی قومی سلامتی اجلاس میں مدعو کی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق سیکرٹری کابینہ، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، آئی جیز سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سیکرٹریز بھی مدعو کئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles