
18 Mar 2025
(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی 10 بہترین ڈیلوریز کی فہرست جاری کردی۔
چیمپئنز ٹرافی کی 10 بہترین ڈیلوریز میں سے 4 پاکستانی باؤلرز کی بھی شامل ہیں، اس فہرست میں ابرار احمد کی 2، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی 1، 1 بال شامل ہے۔
نیوزی لینڈ کے ڈیون کانووے اور بھارت کے شبمن گل کے خلاف ابرار احمد کی گیند بہترین ڈیلوریز میں شامل ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں شاہین شاہ آفریدی کی روہت شرما کو بولڈ کرنے کی بھی میگا ایونٹ کی بہترین ڈیلوریز میں سے ایک قرار پائی ہے، نسیم شاہ کی گیند پر نیوزی لینڈ کے سٹار بیٹر کین ولیمسن کو آؤٹ کرنے والی بال بھی بہترین ڈیلوریز کا حصہ ہے۔