
18 Mar 2025
(لاہور نیوز) سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں 11 میڈلز جیتنے والے قومی ہیروز کی وطن واپسی ہوگئی۔
ایئرپورٹ پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ورلڈ سپیشل اولمپکس کے سپیشل ہیروز کو خراج تحسین اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ سپیشل ایتھلیٹس کی کامیابی پوری قوم کیلئے فخر کا لمحہ ہے، قومی پرچم عالمی میدان میں بلند کرنے والے سپیشل کھلاڑی قوم کے ہیروز ہیں۔