
18 Mar 2025
(لاہور نیوز) قومی کرکٹر خوشدل شاہ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر دیا گیا۔
خوشدل شاہ کو میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ کیا گیا، ان کے ریکارڈ میں 3 ڈی میرٹ پوائنٹس شامل کئے گئے۔
خوشدل شاہ نے آئی سی سی لیول ٹو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، پاک نیوزی لینڈ پہلے ٹی ٹوئنٹی کے دوران قومی کرکٹر نے زکرے فولکس کے ساتھ فزیکل کونٹیکٹ کیا تھا، خوشدل شاہ نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔