اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.49 قیمت فروخت : 306.03
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.37 قیمت فروخت : 178.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.78 قیمت فروخت : 196.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.85 قیمت فروخت : 911.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314200 دس گرام : 269400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 288015 دس گرام : 246948
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3531 دس گرام : 3030
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی کا 23 واں اجلاس منگل کو طلب، ایجنڈا جاری

17 Mar 2025
17 Mar 2025

(لاہور نیوز) صوبائی اسمبلی پنجاب کے 23 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا، اجلاس منگل 18 مارچ 2025 کو 12:30 بجے دوپہر منعقد ہو گا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا، محکمہ بہبود آبادی پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا، علیحدہ فہرست میں زیرو اور نوٹسز پیش کئے جائیں گے، 5 نئے بل اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔

اجلاس میں دی پنجاب لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سیکشن سرٹیفکیٹ (ترمیمی) بل 2025، دی یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ (ترمیمی) بل 2025 متعارف کروایا جائے گا، مسودہ قانون امجد علی جاوید متعارف کروائیں گے۔

دی نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس، لاہور (ترمیمی) بل 2025، ذوالفقار علی شاہ مسودہ قانون متعارف کروائیں گے، دی فیکٹریز (ترمیمی) بل 2025 کا وقاص محمود مان، خرم اعجاز،شعیب امیر، محمد اطہر مقبول و دیگر مسودہ قانون پیش کریں گے۔

اسی طرح پنجاب انڈسٹریل ریلیشنز (ترمیمی) بل 2025 کا مسودہ قانون وقاص محمود مان متعارف کروائیں گے، 11 مارچ 2025 سے زیر التواء قراردادیں پیش کی جائیں گی، پنجاب اسمبلی 1997 کے قاعدہ 113 اے کے تحت اراکین فوری اہمیت کے حامل معاملات اٹهائیں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے