اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 304.82 قیمت فروخت : 305.36
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.36 قیمت فروخت : 363.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.23 قیمت فروخت : 177.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.85 قیمت فروخت : 195.20
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 313400 دس گرام : 268700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287281 دس گرام : 246307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3543 دس گرام : 3040
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دانش یونیورسٹی کیلئے 100 ایکڑ رقبہ مختص، ادارہ ملک کا نام روشن کرے گا: وزیراعظم

15 Mar 2025
15 Mar 2025

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی کیلئے 100 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا ہے، دانش یونیورسٹی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے اور سب کیلئے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے،یونیورسٹی میں بہترین تعلیم، اساتذہ اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز ہوں گے،دانش یونیورسٹی کا مرکزی نکتہ اپلائیڈ سائنسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14 اگست 2026 کو اس یونیورسٹی کا پہلا سیکشن فعال ہوجائے گا، یونیورسٹی میں مستحق اور لائق طلبہ کو تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا، دانش یونیورسٹی پی کے ایل آئی کی طرز پر کام کرے گی، دانش یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ ملے گا، دانش یونیورسٹی میں غریب بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔

محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیم کیلئے کام نہ کیا تو سبز ہلالی پرچم اپنے مقام پر نہیں پہنچے گا، پاکستان میں بہت اچھی اور شاندار درسگاہیں موجود ہیں لیکن تحقیق اور ماڈرن سائنسز کے حوالے سےملک میں ایسی درسگاہ موجود نہیں،نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی 190 ملین پاؤنڈز سے بنائی جارہی ہے، یہ وہی رقم ہے جو برطانیہ سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی، میں کسی سیاسی گفتگو میں نہیں الجھنا چاہتا، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا معلوم نہیں یہ رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں کیسے منتقل ہوئی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکر گزار ہوں ، انہوں نے کہا سپریم کورٹ کا اس رقم سے کوئی لینا دینا نہیں، سابق چیف جسٹس نے کہا یہ پیسہ حکومت پاکستان کا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا بھی شکر گزار ہوں انہوں نے یہ پیسہ قومی خزانے میں منتقل کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے