اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دشمن پاکستان کا دفاعی نظام مفلوج کرنا چاہتے ہیں: حنیف عباسی

15 Mar 2025
15 Mar 2025

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان کا دفاعی نظام مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ریلوے پولیس میں آپ کو واضح بہتری نظر آئے گی۔حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ افسوسناک ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ دوبارہ دہشت گردی نے کیوں سر اٹھایا؟ہم میزائل بناتے ہیں تو اسرائیل پروپیگنڈا کرتا ہے، دہشتگردی کیلئے ہمسایہ ملک اب افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی آنکھوں میں سی پیک کھٹک رہا ہے، دہشت گردی پاکستان میں پنپ رہی ہے، فیصلہ ہوا ہے کہ جتنے دہشت گرد پاکستان میں ہیں نہیں چھوڑا جائے گا، دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا، پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈہ کو آگے بڑھایا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ کامیاب آپریشن پر فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ریلوے پولیس کا سکیل پنجاب پولیس کے برابر کردیا ہے، جعفر ایکسپریس کے ہر شہید کے خاندان کو 52 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی، ریلوے کی سکیورٹی بہتر کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے