اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دہشت گردی کیخلاف اے پی سی بلائی جائے: تحریک تحفظ آئین پاکستان

14 Mar 2025
14 Mar 2025

(لاہور نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کیخلاف اے پی سی بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی، بیرسٹرگوہر، صاحبزادہ حامد رضا کا مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا علاج اے پی سی ہے، ملک میں سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کر آئین و قانون کو نافذ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اچھا الیکشن کمیشن بنائیں اورشفاف الیکشن کرائیں، اے پی سی میں تمام بلاؤں کا علاج نکالا جائے، جعفر ایکسپریس واقعہ سے پاکستان پرزخم لگا ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کو بروقت کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دوسرا اے پی ایس ہونے سے بچایا۔

آخر میں بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کیخلاف سب متحد ہو جائیں، دکھ ہوا وزیر اعظم، وزراء  نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا، قومی امن کانفرنس بلائی جائے جس میں سب کو دعوت دی جائے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے