اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

طاہر اشرفی کا ہفتے کو ملک میں یوم تحفظ ناموس رسالت منانے کا اعلان

14 Mar 2025
14 Mar 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ، کل ملک بھر یوم تحفظ ناموس رسالت منایا جائے گا۔

لاہور کی مقامی مسجد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ آج ملک میں دو عنوانات پر خطبات ہوئے ہیں، موجودہ دہشت گردی کی لہر کی خطبات جمعہ میں مذمت کی گئی، سلامتی اداروں کے اور افواج پاکستان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و سکون کے لیے قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، جعفر ایکسپریس کے یرغمالیوں کو رہا کروانے پر سپہ سلار قوم اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، تاریخ میں اس طرح کے واقعات میں بہت نقصانات ہوئے لیکن ہماری فوج  نے مہارت سے اس حملے کو ناکام بنایا۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں جو ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ان کو قوم  نے افواج کے شانہ بشانہ پیغام دیا کہ ایک انچ بھی پاکستان کی زمین نہیں دی جائے گی۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں، کل ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت منایا جائے گا، ناموس رسالت کے قوانین پر عمل کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے، حکومت دہشت گرد عناصر کیخلاف بھرپور کاروائی کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر انتشار پیدا کرنا ایک پلاننگ کا حصہ ہے، توہین مذہب کے مقدمات کا مطلب ہے کہ ملک میں انتشار ہو لیکن ہم قانون کا راستہ اختیار کریں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے