اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل او ایس کی اتحاد ورکرز یونین کے نئے عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

14 Mar 2025
14 Mar 2025

(ویب ڈیسک) ایل او ایس کی اتحاد ورکرز یونین کے نئے عہدیداران نے حلف اٹھا لیا۔

نئے حلف اٹھانے والوں میں عمر ذیشان نے بطور چیئرمین، عدنان حفیظ نے بطور صدر، شہزاد رشید بطور نائب صدر اور راؤ عاطف نے بطور جنرل سیکرٹری اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، اقراء اشرف نے بطور جوائنٹ سیکرٹری اور محمد اعظم  نے بطور پریس سیکرٹری حلف اٹھا لیا۔

قبل ازیں محمد اعجاز خان بطور چیئرمین، محمد اظہر بطور صدر، عامر رضا بطور نائب صدر، سید الطاف حسین شاہ بطور جنرل سیکرٹری، انس ممتاز بطور جوائنٹ سیکرٹری اور امجد علی بطور پریس سیکرٹری اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

تبدیل شدہ عہدیداران اپنے غلط رویے، ممکنہ طور پر ہراساں کئے جانے، جان بوجھ کر غلط بیانی کی وجہ سے عہدوں سے ہٹائے گئے ، ان کا یہ عمل اخلاقی اور قانونی معیارات کی خلاف ورزی ہے، ان میں شکوک و شبہات، بے یقینی اور نفی کی فضا پیدا کرنے کا رجحان تھا جو کسی بھی پیشہ ورانہ ماحول میں ناقابل قبول ہے جس کی وجہ سے تنظیم کو ساکھ کے حوالے سے بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔

علاوہ ازیں اس طرح کا رویہ ناپاک ارادے کی عکاسی کرتا ہے اور یونین کے نمائندوں کے طرز عمل کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے