شہرکی خبریں
اختلاف رائے ہر جماعت میں ہوتا ہے، نہ ہو تو وہ جمہوری نہیں: صاحبزادہ حامد رضا
12 Mar 2025
12 Mar 2025
(لاہور نیوز) چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اختلاف رائے ہر جماعت کے اندر ہوتا ہے، اگر اختلاف رائے نہ ہو تو وہ ڈیموکریٹک پارٹی نہیں رہتی۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تمام سیاسی لوگ ہیں، سب کی اپنی آزاد رائے ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی ڈیل کے ذریعے نہیں عدالتوں کے ذریعے باہر آئیں گے۔
حامد رضا نے مزید کہا کہ احتجاج اور اپوزیشن الائنس سے متعلق گزشتہ ہفتے چار میٹنگز ہوئی ہیں، 6 ماہ سے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی قیادت کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔
