
12 Mar 2025
(لاہور نیوز) فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے شہر میں چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 18 فوڈ پوائنٹس بند کر دیئے۔
چیکنگ کے دوران مالکان کو 30 لاکھ 83 ہزار سے زائد کے جرمانے، 3 ہزار 2 سو کلو ناقص گوشت، 275 کلو پکوڑیاں، 146 لٹر آئل تلف کرا دیا گیا ہے۔
فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے برکت مارکیٹ، گلبرگ، پی آئی اے روڈ، جوہر ٹاؤن اور دیگر جگہوں پر گرینڈ آپریشن کیا، ایک ہزار 916 فوڈ پوائنٹس، سموسہ پٹی یونٹس اور ڈیری یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ علی الصبح ناکہ بندیاں کرکے 6 لاکھ 77 ہزار لٹر دودھ اور 70 ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی، ناقص اشیاء کی تیاری اور فروخت میں ملوث یونٹس بند کئے گئے، جعلسازی کا کاروبار کرنے والے 3 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کروا دیئے گئے۔