
12 Mar 2025
(ویب ڈیسک) چلڈرن ہسپتال میں مریض کی تیمارداری کے لئے آنے والے گوپال نگر کے رہائشی ناصر کو ہسپتال کے اہلکاروں نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
ایمرجنسی گیٹ کے باہر ناصر کے اہلخانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس اہلکاروں پر الزام لگایا کہ انہوں نے بے وجہ ناصر پر تشدد کیا.
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
واقعے کے بعد پولیس اور ہسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔