
12 Mar 2025
(ویب ڈیسک) سفاری زو کو عوام الناس کی تفریح کیلئے بند کر دیا گیا۔
لاہور سفاری زو 27 مارچ تک عوام الناس کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سفاری زو کو عید پر بہتر کرنے کیلئے تعمیرو مرمت کے کام کو تیز کر دیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری زو کا کہنا ہے کہ جانوروں کے مکمل چیک اپ کو یقینی بنایا جائے گا، عید پر سفاری زو میں سیاحوں کو مزید اٹریکشن دی جائے گی، سفاری زو کی بندش کے دوران انتظامیہ یہ یقینی بنائے گی کہ جانوروں کو بہترین دیکھ بھال اور سہولیات فراہم کی جائیں۔