اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب حکومت کا”سی ایم ایجوکیشن کارڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ

12 Mar 2025
12 Mar 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں سکول ایجوکیشن کیلئے’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 فروغ تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز  نے سٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا اعلان کر دیا، 80 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمی ننس سٹار کارڈ ملے گا، 5 ویں جماعت سے ٹیکنیکل ایجوکیشن بطور مضمون شامل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کر دی گئی۔

سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرز میں 89 فیصد اضافہ ہوا، پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار ہو گئی، آؤٹ سورسنگ کے پہلے فیز کے بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114 ہو گئی۔

آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہ میں تین گنا تک اضافہ ہوا، طلبہ کیلئے کرسیاں اور ڈیسک وغیرہ کی تعداد تین لاکھ 71 ہزار سے پانچ لاکھ 23 ہزار ہو گئی۔

وزیراعلیٰ نے سکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کیلئے 90 دن کی ڈیڈ لائن دے دی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر سال دو ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف بھی دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے