اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیویز سے مقابلے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ

12 Mar 2025
12 Mar 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کیویز سے مقابلے کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی۔

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوا،ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ پہنچے گی۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 16 مارچ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگی۔

16 رکنی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ:

 سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان ہیں۔

پاکستان ٹیم میں عبدالصمد اور حسن نواز بھی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔

نائب کپتان کرکٹ ٹیم شاداب خان نے کہا کہ مجھے نئی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے، اچھا کھیلنےکی کوشش کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بہت زیادہ نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، نوجوانوں میں انرجی مختلف اور پازیٹو ہوتی ہے، پہلی بار ٹیم کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں،امید ہے ہم کامیاب ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے