
10 Mar 2025
(لاہور نیوز) رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں انتہائی نازیبا نعرے لگائے گئے۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آج جوکچھ ہو رہا ہے یہ بھی غلط ہے، ہمارا انتخابی عمل کبھی بھی شفاف نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو بالکل سپورٹ کر رہے ہیں، ملک میں مہنگائی کم اور معیشت بہتر ہوئی ہے، صدر مملکت نے خطاب کے دوران حکومت کو درست رائے دی ہے۔
قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پانی کا معاملہ بہت حساس ایشو ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے، اگر بداعتمادی پیدا ہو رہی ہے تو اسے دور کرنا چاہیے، صدر مملکت نے کہا تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں۔