اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی نے فائنل میں پی سی بی آفیشل کی غیر موجودگی کی وضاحت کردی

10 Mar 2025
10 Mar 2025

(لاہور نیوز) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کی انعمی تقریب کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کی سٹیج پرغیر موجودگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بیان سامنے آگیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پی سی بی حکام سخت برہم تھے اور اس معاملے پر آئی سی سی سے وضاحت مانگی طلب کی گئی تھی۔دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ختم ہونے پر ٹرافی اور دوسرے ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی جس میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجربینی، سیکرٹری بی سی بی آئی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے راجر ٹوز موجود تھے، میزبان پی سی بی کے نمائندے کو اسٹیج پر مدعو نہیں کیا گیا۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید وہاں موجود تھے لیکن آئی سی سی نے ان کو اس تقریب میں مدعو نہیں کیا۔پی سی بی حکام اس حوالے سے باقاعدہ طور پر آئی سی سی کو خط لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ان سے وضاحت مانگی جائے کہ میزبان بورڈ کو نظر انداز کیوں کیا گیا۔
ماضی میں آئی سی سی ایونٹس پر میزبان ملک کی سٹیج پر نمائندگی ہمیشہ ہوتی رہی ہے مگر حیران کن طور پر دبئی میں اس روایت کی پاسداری نہیں کی گئی جس پر پی سی بی حکام کے ساتھ کرکٹ فینز بھی آئی سی سی کے اس رویے پر سخت ناراض ہیں۔

اب اس معاملے پر آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا جس میں کہا گیا کہ چیئرمین پی سی بی کو فائنل کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم وہ فائنل کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ آئی سی سی اپنے تمام ٹورنامنٹ کے لیے یکساں قوانین پر عمل پیرا ہے، آئی سی سی میزبان بورڈ کے سربراہ، نائب صدر یا سی ای او کو مدعو کرتا ہے، آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ بورڈ کے دیگر عہدیدار چاہے مقام پر موجود ہوں، وہ سٹیج کی کارروائی کا حصہ نہیں ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے