اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات، اقتصادی ترقی بارے تبادلہ خیال

10 Mar 2025
10 Mar 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں اقتصادی ترقی، چیلنجز اور زراعت کے شعبے کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر  نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملکی ترقی کی خاطر ایک پیج پر ہیں، سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا بہت نقصان ہوا۔

سردار سلیم حیدر  نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اچھی پالیسیوں میں اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی، معیشت کی بحالی میں وزیر اعظم اور صدر پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت نے گزشتہ سال پیش شدید چیلنجز کے باوجود نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے گورنر پنجاب کا کاروباری برادری اور مقامی چیمبرز کے ساتھ روابط قابل تحسین ہیں، ملک کی معیشت کے فروغ میں نجی شعبہ، بالخصوص کاروباری برادری کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت کو مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں سیاسی قیادت وزیر اعظم شہباز شریف کا کردار اہم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت کے فروغ کیلئے ایک مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے