اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر ریلوے کا عید پر ٹرین کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا اعلان

10 Mar 2025
10 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور مسافروں کو 20 فیصد تک ریلیف دینے کا اعلان کر دیا۔

وزارت ریلوے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم چار عید سپیشل ٹرین عوام کیلئے چلائیں گے، ہم یہ سپیشل ٹرینیں 25 رمضان سے چلانی شروع کریں گے، عید کے دنوں میں مسافروں کو 20 فیصد تک کرایوں میں ریلیف دیں گے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ٹرینوں کی پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے جو پالیسیز ہوں گی ان پر عملدرآمد کیا جائے گا، بہت سارے سٹیشنز پر سکینرز خراب ہیں، آسانی سے سمگلنگ اور چوری کے واقعات ہوتے ہیں، ریلوے پولیس کو اسی طرح کھڑا کریں گے جس طرح سی ٹی ڈی کو کیا۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں کارگو میں دوگناہ اضافہ کرنا ہے، ریلوے میں کیا مسائل ہیں آج اس پر بات کی ہے، آئی جی ریلویز پولیس کی نگرانی میں سکیورٹی کو بہتر بنایا جائے گا، ایم ایل ون پر دو تین ممالک سے بات چیت چل رہی ہے، حکومت ایم ایل ون پر کیا اقدامات اٹھاتی ہے ابھی فائنل نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ آج سب کو بتا دیا ہے کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے، ہم  نے ٹارگٹ سیٹ کرنے ہیں، میرا کام محکمے کو ٹارگٹ دینا ہے، تھرکول سے کارگو کیلئے مال گاڑی کا کنکشن دیں گے، چائنہ کو 245 کوچز کیلئے آرڈر دیا ہوا ہے ہم اپنی بھی کوچز لوکوموٹو میں بنا رہے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جو بات کہی وہ پوری ہوئی، مہنگائی 38 فیصد پر چلی گئی تھی آج 1.5فیصد پر ہے، قوم سے وہ بات کریں گے جو پوری کر سکیں، آج ثمرات آپ کے سامنے ہیں، زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالر تھے آج ریزرو 16 ارب ڈالر پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرسٹ ریٹ 22 فیصد پر تھا آج 12فیصد پر ہے، آئندہ 6 ماہ میں انٹرسٹ ریٹ سنگل ڈیجٹ میں جا رہا ہے، ترسیلات زر 18 ارب ڈالر ہیں جن کو 35 ارب ڈالر پر لیکر جانا ہے، وزیر اعظم کنسٹرکشن پیکیج کا بھی جلد اعلان کریں گے، ہمارے چھوٹے چھوٹے اقدامات عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے