09 Mar 2025
(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف زرداری کل پارلیمنٹ (ایوان زیریں قومی اسمبلی اور ایوان بالا سینیٹ) کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری 10 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
سپیکر ایاز صادق بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، صدر مملکت کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا بھی آغاز ہو جائے گا۔
صدر پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیا تھا، ایجنڈے کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سہ پہر تین بجے ہو گا۔
