
09 Mar 2025
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم رمضان المبارک کے مہینے میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
بابراعظم اپنے بھائی سفیراعظم کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں، بابر اعظم کے بھائی نے مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی۔
بابراعظم 15 مارچ کو وطن واپس آکر دورہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔
بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔