اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.49 قیمت فروخت : 306.03
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.37 قیمت فروخت : 178.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.78 قیمت فروخت : 196.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.85 قیمت فروخت : 911.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314200 دس گرام : 269400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 288015 دس گرام : 246948
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3531 دس گرام : 3030
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات کی لاہور میں 9 سے 13 مارچ کے درمیان بارشوں کی پیشگوئی

08 Mar 2025
08 Mar 2025

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے لاہور میں 9 مارچ سے 13 مارچ کے درمیان بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

بارشوں کے تیسرے نظام  نے بھی تیاری پکڑنا شروع کر دی، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا نیا نظام 9 مارچ سے فعال ہو گا، نئے نظام کے تحت ملک کے بالائی علاقوں میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

ادھر شہر لاہور میں سورج کی کرنوں نے درجہ حرارت میں اضافہ کر دیا تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھی کسی حد تک بارشوں کے اثرات سے مستفید ہو گا، بارشوں کے باعث رمضان المبارک کے وسط تک موسم خوشگوار رہے گا، بارشوں کے باعث گندم اور چنے کی فصلوں پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے