(ویب ڈیسک) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج کراچی سے روانہ ہونے والی اٹھارہ پروازیں منسوخ جبکہ چار پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811، کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609، کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پروازیں ای آر 502 اور ای آر 504، کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ایئر کی پروازیں ای آر 524 اور ای آر 522، کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پروازیں پی ایف 125 اور پی ایف 123 منسوخ ہوئیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلو کی پرواز 208، کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304، کراچی سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 330، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370، کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائی جناح کی پروازیں نائن پی 672 اور نائن پی 670، کراچی سے لاہور جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840، کراچی سے مسقط جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644، کراچی سے پشاور جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 865 شامل ہیں۔
ایئرلائنز کی جانب سے مسافروں کو متبادل پروازوں اور تاخیر کی معلومات فراہم کرنے کا عمل جاری ہے اور حکام نے مسافروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ایئرلائنز سے رابطہ کر کے اپنے سفر کی تازہ ترین صورتحال معلوم کریں۔
