
08 Mar 2025
(ویب ڈیسک) اساتذہ کے لئے خوشخبری، بڑی پابندی اٹھا لی گئی۔
ترقی پانے والے اور ڈسپوزل پر موجود ہزاروں اساتذہ کی سنی گئی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ سے پابندی اٹھا لی۔
مذکورہ اساتذہ ایڈجسٹمنٹ کیلئے 10 سے 17 مارچ تک آن لائن اپلائی کر سکیں گے۔
22مارچ تک درخواستوں کی تصدیق کی جائے گی، اعتراضات 26 مارچ تک وصول کئے جائیں گے، اساتذہ کی تعیناتیوں کے آرڈرز 10 اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔