اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 304.82 قیمت فروخت : 305.36
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.36 قیمت فروخت : 363.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.23 قیمت فروخت : 177.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.85 قیمت فروخت : 195.20
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 313400 دس گرام : 268700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287281 دس گرام : 246307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3543 دس گرام : 3040
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیوزی لینڈ کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجرڈ

07 Mar 2025
07 Mar 2025

ؤ(لاہور نیوز) نیوزی لینڈ ٹیم کو بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے پہلے اہم فاسٹ بولر میٹ ہنری کی انجری کا سامنا ہے اور فائنل میں فی الحال ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے میٹ ہنری کی انجری کے بارے میں بتایا کہ کیوی پیسر کی فائنل میں شرکت کے امکانات تاحال غیر یقینی ہیں۔

میٹ ہنری چیمپئنز ٹرافی کے سب سے کامیاب بولر ہیں، جنہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے 2 مارچ کو دبئی میں بھارت کے خلاف گروپ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں، 33 سالہ میٹ ہنری لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔

انجری کے بعد میٹ ہنری تکلیف میں دکھائی دیے تھے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے تاہم انہوں نے انجری کے ساتھ ہی جنوبی افریقا کی اننگز کے آخری 2 اوورز بھی کرائے تھے۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا ہے کہ یہ مثبت بات ہے کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں دوبارہ بالنگ کے لیے آئے، ان کے سکین کروائے گئے ہیں اور ہم انہیں کھیلنے کا ہر موقع دینا چاہتے ہیں لیکن وہ کافی تکلیف میں ہیں، امید ہے کہ وہ فائنل تک ٹھیک ہو جائیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے