اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے طلبہ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان

04 Mar 2025
04 Mar 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کے طلبہ کیلئے خوشخبری آ گئی، وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے، سکیم کیلئے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبہ اپلائی کر سکیں گے۔

طلبہ کو جنریشن 13 کے جدید ترین کور i7 لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے، آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا جو کہ تمام معلومات کے ساتھ پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔

 وزیر تعلیم  نے کہا طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، بی ایس طلبہ کیلئے 65 فیصد، میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔

لیپ ٹاپ سکیم کا پورٹل اوپن ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں ہی 34 ہزار سے زائد طلبہ رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے