
04 Mar 2025
(لاہور نیوز) امتحانی ڈیوٹیوں سے انکار پر سینئر اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کو نوٹسز جاری کئے، مجموعی طور پر 19 سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز جاری کئے گئے، میل اور فی میل اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے۔
مراسلے کے مطابق مذکورہ اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹی لگی مگر یہ لاہور بورڈ سے امتحانی سامان لینے ہی نہ پہنچے ، ایجوکیشن اتھارٹیز نے مذکورہ اساتذہ کو طلب کر لیا۔
اس سے قبل بھی 150 اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔