اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.90 قیمت فروخت : 281.40
  • یورو قیمت خرید: 319.51 قیمت فروخت : 320.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.15 قیمت فروخت : 376.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.76 قیمت فروخت : 180.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.95 قیمت فروخت : 203.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.88 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.01 قیمت فروخت : 77.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348500 دس گرام : 298800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319456 دس گرام : 273898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3495 دس گرام : 3000
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یشما گل کا اے ٹی ایم کارڈ کس کے پاس ہوتا ہے؟اداکارہ کا حیرت انگیز انکشاف

02 Mar 2025
02 Mar 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ یشما گل نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اپنے اخراجات پر زیادہ دھیان نہیں دیتیں، اور ان کا بینک کارڈ ان کے ملازمین کے پاس ہوتا ہے، جو اپنی مرضی سے خرچ کرتے ہیں۔

یشما گل نے انٹرویو کے دوران اپنی بہترین دوست ہانیہ عامر کے لیے دی گئی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کے حوالے سے بھی بات کی۔میزبان نے سوال کیا: "آپ نے ہانیہ عامر کی برتھ ڈے پارٹی پر لاکھوں روپے کیوں خرچ کیے؟" جس پر یشما نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "کیونکہ یہ ایک سرپرائز پارٹی تھی، اس پر کافی خرچہ آیا، لیکن میں بجٹ نہیں بتاؤں گی!"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہانیہ عامر میری بیسٹ فرینڈ ہے اور میں اسے بہنوں کی طرح مانتی ہوں۔"

جب میزبان نے یشما گل سے سوال کیا کہ "آپ سب سے زیادہ کس چیز پر خرچ کرتی ہیں؟" تو اداکارہ نے دلچسپ جواب دیا: "میں ان دنوں ایک گھر خریدنے کا سوچ رہی ہوں، اور جب میں نے اپنی ایک دوست کو یہ بتایا تو اس نے مجھے بہت مہنگے گھر دکھائے!"یشما نے مزید کہا: "میں کماتی کم ہوں، لیکن اڑاتی زیادہ ہوں!"

یشما گل نے انکشاف کیا کہ ان کے مالی معاملات پر ان کا خود بھی کنٹرول نہیں ہوتا۔ "میرا کارڈ میری ملازمہ اور اسسٹنٹ کے پاس ہوتا ہے، وہ اپنی مرضی سے خرچ کرتے ہیں، اور میرے پاس اس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوتا!"

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے