اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.90 قیمت فروخت : 281.40
  • یورو قیمت خرید: 319.51 قیمت فروخت : 320.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.15 قیمت فروخت : 376.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.76 قیمت فروخت : 180.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.95 قیمت فروخت : 203.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.88 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.01 قیمت فروخت : 77.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348500 دس گرام : 298800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319456 دس گرام : 273898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3495 دس گرام : 3000
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف شاعر ناصر کاظمی کو ہم سے بچھڑے 53 برس بیت گئے

02 Mar 2025
02 Mar 2025

(لاہور نیوز) جدید اردو غزل کے بنیاد ساز سمجھے جانے والے معروف شاعر ناصر کاظمی کو ہم سے بچھڑے 53 برس بیت گئے۔

منفرد اور صاحب اسلوب شاعر ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925ء کو انبالہ (بھارت) میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام سید ناصر رضا کاظمی تھا، ابتدائی تعلیم انبالہ میں حاصل کرنے کے بعد ناصر کاظمی نے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا مگر تقسیم کے ہنگاموں کی وجہ سے بی اے نہ کر پائے۔

ناصر کاظمی نے ابتدا میں اختر شیرانی کے اُسلوب میں رومانی نظمیں لکھیں، اس کے بعد وہ غزل کی طرف آئے اور کئی کمال کے شعری مجموعے تخلیق کئے، جن میں برگ نے، دیوان، پہلی بارش، نشاط خواب، اعتبار نغمہ اور خشک چشمے کے کنارے قابل ذکر ہیں۔

شاعر ناصر کاظمی مختلف ادبی جرائد کے مدیر بھی رہے پھر ریڈیو پاکستان لاہور سے وابستہ ہوگئے اور آخری دم تک رہے۔

ناصر کاظمی 2 مارچ 1972ء کو معدے کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے مگر ان کی غزلیں آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے