
(لاہور نیوز)بالی ووڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے باولی ووڈ کے دبنگ خان (سلمان خان )کیلئے پاکستان میں دلہنیا ڈھونڈ لی۔
رپورٹ کےمطابق راکھی ساونت نے اپنی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ میں نے اپنے منہ بولے بھائی سلمان خان کے لیے پاکستانی دلہن تلاش کرلی ہے۔اداکارہ راکھی ساونت نے کہا کہ میں نے پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر کو سلمان خان کیلئے پسند کیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی، میں نے بھابھی چن لی ہے اور وہ ہانیہ عامر ہیں۔راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سلمان میرے بھائی ہیں اور آپ پاکستان سے میری بھابھی ہیں۔
سلمان خان اور ہانیہ عامر کی شادی کے ساتھ ساتھ راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کو سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی دعوت بھی دے ڈالی۔راکھی ساونت کے اس بیان پر سلمان خان اور ہانیہ عامر کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس بیان کو محض سستی شہرت کا ذریعہ قرار دیا۔