
28 Feb 2025
(لاہور نیوز) مہنگائی کا توڑ اور عوام کو ریلیف دینے والے یوٹیلیٹی سٹورز پر ویرانی چھا گئی۔
یوٹیلیٹی سٹورز کے حالات بھی جوں کے توں ہیں، اشیائے ضروریہ دستیاب ہی نہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی بدستور معطل ہے۔
شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر آ ٹا، چینی اور گھی موجود ہی نہیں، صارفین نے یوٹیلیٹی سٹورز کا رخ کرنا ہی چھوڑ دیا ہے۔
عوام کہتے ہیں اشیائے ضروریہ دستیاب ہیں نہ رمضان پیکیج دیا گیا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر آنے کا اب کوئی فائدہ نہیں رہا۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر اس وقت صرف عام مارکیٹ کی اشیاء مارکیٹ ریٹ پر ہی دستیاب ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز اب صارف کی ترجیح میں شامل نہیں رہے۔