
28 Feb 2025
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 265 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 12 پیسے سستی ہو گئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 279.72 روپے سے کم ہو کر 279.60 روپے پر آ گیا ہے۔