اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 328400 دس گرام : 281600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 301031 دس گرام : 258131
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3554 دس گرام : 3050
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رمضان آتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی

27 Feb 2025
27 Feb 2025

(لاہور نیوز) رمضان آتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی آ گئی۔

دنیا بھر کے برعکس پاکستان میں ماہ صیام میں اشیا کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی جاتی ہیں، مٹن اور بیف تو عوام کی پہنچ سےدُور ہو چکے تھے، برائلر گوشت بھی 595 روپے کلو کی سطح سے نیچے آنے کا نام نہیں  لے رہا۔

برائلر صافی گوشت 650 روپے کلو تک دستیاب ہے، حکومت نے فارمولے کے مطابق برائلر گوشت کے نرخ منجمد کر رکھے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق نرخ کی انتہائی حد مقرر نہ ہو تو برائلر گوشت مزید مہنگا ہو سکتا ہے، شہر بھر میں بڑا اور چھوٹا گوشت مختلف ریٹس پر فروخت ہو رہا ہے۔

بڑا گوشت ہڈی والا 11 سو سے 12 سو روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ بڑا گوشت بغیر ہڈی 14 سو روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح چھوٹا گوشت 23 سو سے 24 سو روپے کلو تک ہے۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ گوشت کے نرخ مناسب سطح پر رکھنے کیلئے حکومت اقدامات کرے، شہر میں گوشت کے نرخ مختلف علاقوں میں مختلف ہیں، اس حوالے سے انتظامیہ خاموش ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles