اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ اور افغانستان کے میچ کیلئے لاہور میں ٹریفک انتظامات مکمل

26 Feb 2025
26 Feb 2025

(لاہور نیوز) لاہور کی ٹریفک پولیس نے چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ اور افغانستان کے مابین قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

میچ کے دوران ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رانگ پارکنگ ہرگز نہیں ہونے دی جائے گی، 20 فورک لفٹرز، 4 بریک ڈاؤنز ہر وقت تیار ہوں گی۔

ڈیفنس سے آنے والے شائقین فردوس مارکیٹ سے سینٹر پوائنٹ سے لیفٹ ٹرن لیکر سی بی ڈی میں گاڑیاں پارک کریں گے، گلبرگ کالج فیروزپور روڈ سے آنے والے کلمہ چوک سے ٹرن لے کر نیشنل پارک سے گورنمنٹ کالج گلبرگ میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔

ڈیفنس، کینٹ سے آنے والے شائقین حسین چوک کی طرف سے یا شیر پاؤ پل سے ہوتے ہوئے مین بلیوارڈ گلبرگ سے لبرٹی پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں گے، گڑھی شاہو سے آنے والے مین بلیوارڈ گلبرگ سے سن فورٹ ہوٹل لبرٹی پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں گے۔

ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا ہے کہ کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا، تمام سڑکیں بشمول مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ ٹریفک کے لئے کھلی رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles