
26 Feb 2025
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے دام عدم استحکام کا شکار ہیں، برائلر گوشت عوام کی پہنچ سے کوسوں دور ہے۔
مرغی کا گوشت 595 روپے کلو مقرر ہو گیا، مارکیٹ میں صافی گوشت من مانے داموں پر فروخت کیا جا رہا ہے، انڈوں کی قیمت میں مزید 2 روپے اضافہ، قیمت 276 روپے درجن مقرر ہو گئی۔
ادھر سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگی فروخت کی جانے لگیں، پیاز 100، ٹماٹر 80، لہسن 740 روپے فی کلو میں فروخت، ادرک 480، سبز مرچ 150، آلو 70 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
پھلوں میں کیلا درجہ اول 320، درجہ دوم 250 روپے فی درجن میں بک رہا ہے۔