اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ڈیجیٹل بینکنگ اور گرین انرجی کیلئےخصوصی اقدامات کررہے ہیں: گورنر سٹیٹ بینک

25 Feb 2025
25 Feb 2025

(لاہورنیوز) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے ڈیجیٹل بینکنگ اور گرین انرجی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔

پاکستان کی پہلی بینکنگ سمٹ کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بینکنگ سیکٹر مزید بہتر ہورہا ہے اور معاشی صورتحال کو اور بہتر انداز میں سپورٹ کر رہا ہے، نئے کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے پاکستان کا بینکنگ سیکٹر مالیاتی فنڈنگ پر خاص فوکس کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکنگ اور گرین انرجی کیلئے سٹیٹ بینک خصوصی اقدامات کررہا ہے، بینکوں کو ہدایت کی ہے صارفین کو بروقت ڈیجیٹل پے منٹ سہولیات سے آراستہ کریں جبکہ فنانشل استحکام کیلئے ضروری ہے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ تر بنایا جائے۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بینکنگ سسٹم کو آپریٹ کررہا ہے، مرکزی بینک کی کامیابی راست پیمنٹ سسٹم ہے جس کااستعمال 8ہزار سے زائد مرچنٹس کر رہے ہیں۔گورنر سٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ ملک میں بینکنگ سروسز کی بہتری صرف ٹیکنالوجی کی مدد سے ہوسکتی ہے، حکومت کو آنے والے وقت میں قرضوں کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles