اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا منیب بٹ کو عالیہ بھٹ اوردپیکا کیساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی؟اداکار نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

23 Feb 2025
23 Feb 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کرنے کی افواہوں پر اپنی موقف بیان کیا ہے۔

منیب بٹ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹیلی ویژن ٹاک شو میں شریک تھے جہاں ان سے عالیہ بھٹ یا دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش کے بارے میں سوال کیا گیا۔منیب بٹ سے جب ایک مداح نے سوال پوچھا کہ کیا وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کسی بھارتی فلم میں کام کر رہے ہیں؟تو انہوں نے جواب دیا، ’’نہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ مجھے عالیہ یا دیپیکا کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی۔ البتہ، مجھے ایک بھارتی پنجابی فلم کی آفر ضرور ہوئی تھی، جو کچھ کینیڈین انڈین پروڈیوسرز بنا رہے تھے لیکن وہ پروجیکٹ کبھی شروع ہی نہیں ہوسکا۔

منیب بٹ نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی واضح کیا کہ اگر انہیں کوئی آفر آتی ہے تو وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کےلیے تیار ہیں، لیکن اس کےلیے صحیح اسکرپٹ اور کردار کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی ایسے پروجیکٹ میں شامل ہونے کےلیے تیار ہیں جو انہیں فنکارانہ طور پر چیلنج کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے