اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

الحمراء میں جاری لاہور لٹریری فیسٹیول کا دوسراروز، 23 موضوعات پر ادبی نشستوں کا اہتمام

22 Feb 2025
22 Feb 2025

(لاہور نیوز)الحمراء میں جاری لاہور لٹریری فیسٹیول کے دوسرے روز 23 موضوعات پر ادبی نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔

لاہور کے الحمراء ہال میں تین روزہ لٹریری فیسٹول کے دوسرے روز مختلف صوبوں اور ملکوں کی ثقافت کی عکاسی کی گئی جس میں معروف شاعر، اداکار ، گلوکار اور دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔فیسٹیول میں ثمینہ پیرزادہ ، ادکارہ نادیہ جمیل، سمعیہ ممتاز، فوزیہ اسحاق فاطمہ حسن، رائے محمد خان ناصر، ناصر عباس نئیر صغری صدف، نیلم احمد بشیر، یاسمین حمید، شفیق لاشاری  عباس تابش، افتخار عارف، صوفیہ بیدار نے بھی شرکت کی۔

فیسٹول کے دوسرے روز مہاندرا مورتاں دا، کلیات مصطفی صدیقی،ہماتی شناخت اور اردو ادب میں عورت کا عکس جیسے سٹوریوں پر فن کا مظاہرہ ہوا اور خاص طور پر الحمراء ہال کے صحن میں لگے میوزک بینڈ میں بانسری اور گٹار کے سروں میں پنجابی گیٹ کو فروغ بخشا گیا۔

لاہور لٹریری فیسٹیول کے دوسرے روز رات گئے ملک کے نامور شاعر افتخار عارف کی صدارت میں مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعراء نے اپنا اپنا کلام پیش کرکے سامعین سے داد وصول کی۔لاہور لٹریری فیسٹول میں ملکی و غیر ملکی مندوبین بھی ایل ایل ایف کا حصہ بنے،دوسری جانب لاہور فیسٹول میں کتابوں کے اسٹالز بھی اہل ذوق افراد کی توجہ کا مرکز رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے