اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.76 قیمت فروخت : 38.83
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 303.53 قیمت فروخت : 304.07
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 364.37 قیمت فروخت : 365.02
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.21 قیمت فروخت : 176.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.52 قیمت فروخت : 195.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.63
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 319200 دس گرام : 273700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 292598 دس گرام : 250890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3510 دس گرام : 3012
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں پاکستان سرفہرست ،حکومتی سطح پر تصدیق کردی گئی

22 Feb 2025
22 Feb 2025

(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے انکشاف کیا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں پاکستان سرفہرست آچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ کو جلد از جلد روکنے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ہیپاٹائٹس سی خاتمے کے پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں قابل ستائش اقدام کا آغاز کردیا گیا ہے، پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ نے بتایا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تعاون سے گلگت بلتستان میں دو مقامات ایم سی چلاس دیامر اور یو سی مرکنجہ شگر میں ایک پائلٹ مرحلہ شروع کیا ہے جس کے تحت آبادی کی اسکریننگ اور علاج کی سہولیات تک رسائی لوگوں کو مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر نے بتایا کہ اس پائلٹ پروگرام سے سیکھنے کے بعد مرکزی پروگرام رواں سال اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے تمام اضلاع اور دیگر تمام صوبوں میں بھی شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی پاکستان میں صحت عامہ کی ایک بڑی بیماری ہے اور پاکستان اب دنیا میں ہیپاٹائٹس کے سب سے زیادہ پھیلاؤ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

ڈاکٹر مختار کے مطابق چاروں صوبوں کے اشتراک سے 68 ارب کے ہیپاٹائٹس سی خاتمے کا پروگرام شروع کیا ہے، وزارت صحت نے ہیپاٹائیٹس کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے جس کا مقصد پاکستان میں ہیپاٹائیٹس سی کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کی روک تھام کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles