اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کے خلاف بڑے سکور کا پلان ہے، شبمن گل

22 Feb 2025
22 Feb 2025

(لاہورنیوز) بھارتی نوجوان اوپنر اور نائب کپتان شبمن گل نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بڑے سکور کا پلان ہے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں شبمن گل کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے،پچھلےمیچ میں اوس نہیں تھا مگر بال کھیلنے میں مشکل تھی، اسٹرائیک تبدیل کرتے رہے تو میچ جیت سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف یقیناً سنچری کرنے کا دل ہے، ویسے تو ہر میچ میں بڑا سکور کرنے کا پلان ہوتا ہے،ون ڈے میچز زیادہ کھیلنے کو نہیں ملتے مگر ایکسٹرا رسک لینے کی ضرورت نہیں، اوورز ملتے ہیں تو سکور ہو جاتا ہے۔بھارتی اوپنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک بھارت میچز کی ایک بہت بڑی اور طویل تاریخ رہی ہے، دبئی کی پیچ پر 280 یا 300 بہت اچھا سکور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کےلیے بڑا ایونٹ ہوتا ہے، ہم پلیئرز ہیں، گیم کھلیں گے، کوئی میچ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرے تو بطور پلیئرز ہم کچھ نہیں کرسکتے۔شبمن گل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے، بدقسمتی سے وہ اپنا پہلا میچ ہار گئے، مگر پاکستان کوئی کم تر ٹیم نہیں ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے