اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

آرٹس کونسل الحمرا میں لاہور لٹریری فیسٹیول شروع

22 Feb 2025
22 Feb 2025

(لاہور نیوز ) آرٹس کونسل الحمرا میں لاہور لٹریری فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔

افتتاحی تقریب میں چیئرمین ایل ایل ایف اقبال زیڈ احمد، سی ای او ایل ایل ایف رضی احمد،صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری، ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن، پاکستان میں یونیسکو کے آفیسر انچارج کارہنگ انٹونی ٹام، فرانس میں پاکستان کے سفیر نکولس گیلی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء سید توقیر حیدر کاظمی ودیگر نے شرکت کی۔

فرانسیسی وزارت ثقافت نے رضی احمد کو انکی خدمات پر Chevalie de l'ordre des artes des lettersسے نوازا ہے۔چیئرمین ایل ایل ایف اقبال زیڈ احمد نے ہال میں موجود سامعین کو اس ایوارڈ کی خوشخبری سنائی تو تمام افراد نے رضی احمد کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

پروگرام کا آغاز الحمرا اکیڈمی آف آرٹس کے سٹوڈنٹ کے قومی ترانہ سے ہوا۔رضی احمد نے ملکی و غیر ملکی مندوبین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ رضی احمد نے ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن کے ساتھ مل کر لوک داستان پرائز 2025میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات دیئے۔ انہوں نے حکومت پنجاب کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

رضی احمد نے نامور سکالر رشید احمد اور کہانی نویس اکرام اللہ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔

واضح رہے کہ فیسٹیول میں فن وادب،تاریخ وتمدن، سماجیات ودیگر موضوعات پر ساٹھ نشستیں ہونگی۔ فیسٹیول میں 150 سے زائد ملکی و غیر ملکی مندوبین شرکت کر ر ہے ہیں۔ تین دن کی تقریبا ت میں صدیوں کے تمدن کا احاطہ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے