اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 328.82 قیمت فروخت : 329.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.66 قیمت فروخت : 376.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.65 قیمت فروخت : 185.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.50 قیمت فروخت : 203.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 316 رنز کا ہدف دے دیا

21 Feb 2025
21 Feb 2025

(لاہور نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو جیت کیلئے 316 رنز کا ہدف دے دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پروٹیز کو ٹیمبا باووما لیڈ کر رہے ہیں جبکہ افغان ٹیم کی کمان حشمت اللہ شاہدی کے سپرد ہے، یہ چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کا پہلا میچ ہے۔

ٹاس کے موقع پر افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو باؤلنگ ہی کرتے، ہم نے شارجہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف معیاری کرکٹ کھیلی، ہمارے پاس بہترین سپنرز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جلدی وکٹیں لیکر اچھی شروعات کریں گے اور کوشش ہو گی کہ جنوبی افریقہ کو کم سکور تک محدود رکھیں۔

جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے اس موقع پر کہا ہے کہ عام طور پر پاکستان میں جیسی وکٹیں ہوتی ہیں یہ اس سے مختلف لگ رہی ہے، یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ یہ کیسا برتاؤ کرے گی، ہمیں وکٹ کا جائزہ لینا ہو گا، امید ہے کہ اچھا سکور بورڈ پر لگا سکیں گے۔

جنوبی افریقا کے کپتان نے مزید کہا ہے کہ ہمیں اپنی باؤلنگ پر مکمل اعتماد ہے، ہماری مستقل مزاجی ہماری طاقت رہی ہے، ہم صرف ایک سپنر کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے