اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف اداکارہ تمنا بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

20 Feb 2025
20 Feb 2025

(لاہورنیوز) معروف اداکارہ تمنا بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے۔

تمنا بیگم نے پاکستانی فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے شائقین کے دلوں پر گہری چھاپ چھوڑی، تمنا بیگم نے ظالم ساس اور سوتیلی ماں کے منفی کردار اس خوبی سے نبھائے کہ فلم بین عش عش کر اٹھے۔

تمنا بیگم کی پیدائش لاہور میں ہوئی، جس کے بعد وہ کراچی منتقل ہوگئیں اور یہاں مستقل سکونت اختیار کرلی، تمنا بیگم نے دیگر کئی مقبول اداکاروں کی طرح اپنے کیریئر کی ابتدا انیس سو ساٹھ میں ریڈیو پاکستان سے بطور صدا کارہ کی، جس کے بعد تھیٹر میں بھی اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ستر کی دہائی میں انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور اسّی کی دہائی تک کئی مقبول اور یادگار فلموں میں کام کیا، ان کا کردار زیادہ تر منفی ہوتا تھا مگر ان کے ڈائیلاگ اور انداز بیان لوگوں کو یاد رہتا تھا، ان کی مقبول فلموں میں الزام، ناداں اور بھروسہ شامل ہیں، پاکستان میں فلمی انڈسٹری کے زوال کے بعد انہوں نے ٹی وی ڈراموں کا رخ کیا اور آخری وقت تک اس سے وابستہ رہیں۔

تمنا بیگم کو بہترین کردارنگاری پر دونگار ایوارڈ، بولان ایوارڈ، امن ایوارڈ اور اعتراف کمال ایوارڈ سے نوازا گیا، 2004ء میں ان کی آخری فلم پنجابی زبان کی گجر دا کھڑاک تھی، معروف اداکارہ 20 فروری 2012ء کو جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے