اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کو بڑا دھچکا: انجری کے باعث فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر

20 Feb 2025
20 Feb 2025

(لاہور نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے کراچی سے دبئی کے لیے آج روانہ ہو گی تاہم فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔

پی سی بی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ بھی کیا گیا ہے، فخر زمان کی جگہ متبادل اوپنر کے لیے مخلتف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے تاہم امام الحق ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران پہلے اوور میں ہی انجری کا شکار ہوگئے تھے، فخر کو 2 مرتبہ میدان سے باہر جانا پڑا، ٹریٹمنٹ کے بعد وہ دوبارہ میدان میں آئے پھر اننگز کے آخر تک انہوں نے فیلڈنگ کی جبکہ بیٹنگ کے دوران بھی وہ تکلیف کا شکار نظر آئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے