اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حمزہ علی عباسی نکاح خواں بھی بن گئے، ویڈیو وائرل

19 Feb 2025
19 Feb 2025

(ویب ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے نکاح پڑھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں حمزہ علی عباسی کو موبائل فون کی مدد سے نکاح پڑھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں حمزہ علی عباسی موبائل فون سے نکاح پڑھانے کی ہدایات پڑھ کر مائیک کے ذریعے متعدد افراد کے سامنے نکاح پڑھاتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں اداکار کو حق مہر سمیت دیگر لوازمات کا اعلان بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دلہا اور ان کے قریبی رشتے دار بھی خوش دکھائی دیتے ہیں جب کہ حمزہ علی عباسی کے قریب ہی نکاح خواں بھی کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی اردو زبان میں نکاح پڑھاتے ہیں اور وہ دلہا سے قبول ہے قبول ہے پوچھتے دکھائی دیتے ہیں۔

اداکار کی جانب سے نکاح پڑھانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا، وہیں کچھ افراد نے ان کی تعریفیں کیں اور مزاحیہ انداز میں انہیں مولانا حمزہ علی عباسی لکھا۔

بعض افراد نے کمنٹس کیے کہ حمزہ علی عباسی کی جانب سے نکاح پڑھانے پر دلہا کے والد غصے میں کیوں دیکھ رہے ہیں؟

کچھ افراد نے لکھا کہ اب نکاح بھی اداکار پڑھانے لگے ہیں، وہ کچھ کام تو دوسروں کے لیے چھوڑ دیں۔

 

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے