(لاہور نیوز) وزیر مملکت خزانہ و محصولات علی پرویز ملک نے صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ سے انکے گھر میں ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت تاجربرادری کی تمام شکایت کو دور کرے گی۔
مجاہد مقصود بٹ نے تاجروں کو درپیش مسائل سے متعلق وزیر مملکت خزانہ و محصولات علی پرویز ملک کو آگاہ کیا اور ایف بی آر سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا، تاجر برادری ٹیکس دینا چاہتی ہے لیکن ایف بی آر افسران اپنا رویہ درست کریں۔
صدر انجمن تاجران نے کہا کہ تاجروں کی بڑی تعداد ٹیکس نیٹ میں شامل ہو رہی ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کی تمام شکایت کو دور کرے گی، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، موجودہ حکومت معاشی بحالی وترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، ملک اڑان پاکستان منصوبہ اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے اہم سنگ میل ہے۔
