14 Feb 2025
(لاہور نیوز) مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، دو سبزیاں اور دو پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے۔
شہری پھل اور سبزیاں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
مارکیٹ میں بینگن 100، کریلے 200 ، ساگ 50، پالک 40 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، پھلوں میں سیب 400، امرود 250، خربوزہ 200 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا، کیلا 250، کینو 650 روپے فی درجن میں دستیاب ہے۔
ادھر مہنگا برائلر گوشت غریب کے بعد متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی باہر نکل گیا، مرغی کا فی کلو گوشت 13 روپے مہنگا، قیمت 590 تک جا پہنچی، انڈے 10 روپے مہنگے، قیمت 252 روپے درجن مقرر ہو گئی۔
